سخاکوٹ ،بھائی نے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

سخاکوٹ ،بھائی نے بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

  



سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) سخاکوٹ میں بھائی نے گھریلوں تنازعہ پر بھائی کو فائرنگ کر کے ابدی نیندسلادی ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے علاقہ غونڈوبالا میں دوبھائیوں بخت محمد اور راحت خان پسران فتح محمد خان کے درمیان گھریلوں تنازعہ تھا جس پر ملزم بخت محمد نے طیش میں اکر فائرنگ کر کے اپنے بھائی راحت خان کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لیویز تھانہ وکیل الرحمان سخاکوٹ نے مقتول کے بیٹے شعیب کی رپورٹ مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...