نوشہرہ ،بدرشیویلج کونسل 4کے عوام جراثیم زدہ پانی پینے پر مجبور ،نوٹس لینے کا مطالبہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ)بدرشی ویلج کونسل 4 کے عوام جراثیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہوکر کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہرہ مسئلہ حل کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگا تفصیلات کے مطابق بدرشی ویلج کونسل نمبر4 کے رہائیشوں کا ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین کی قیادت الیاس، گل فراز، منظور، جاوید ، عزیر، نومی کررہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدرشی ویلج کونسل نمبر4 میں محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہرہ نے زمانہ قدیم کی جو پائپ لائن بچھائی ہے وہ گندے نالیوں سے گزرتا ہوا ہمارے گھروں میں پہنچا ہے اور وہی پائپ لائن جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سرکاری واٹر سپلائی ٹائم کے وقت صاف پانی کی بجائے ہمارے گھروں میں جراثیم زدہ، گند آلود پانی کی سپلائی ہوتی ہے جو پینا تو دور وہ گھر کی صفائی کیلئے بھی خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ بدرشی ویلج کونسل نمبر4 کے عوام جراثیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہے اس وجہ سے علاقے میں خطرناک امراض پھوٹنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیا یہ وہ تبدیلی ہے کیونکہ اس سے قبل صوبے میں تبدیلی سرکار نے بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیاتھا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں ٹیکسز لگاتو رہی ہے لیکن اس ٹیکسز کے بدلے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت دینے سے قاصر۔