فلیگ شپ ریفرنس،نوازشریف کے اکاؤنٹ سے کمپنیوں کورقم منتقلی کی دستاویزنہیں ملی،تفتیشی افسر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے،جج ارشد ملک سماعت کر رہے ہیں،خواجہ حارث کی تفتیشی افسرمحمدکامران پرجرح ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کمرہ عدالت میں موجود ہے۔
تفتیشی افسر محمد کامران نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اکاؤنٹ سے کمپنیوں کورقم منتقلی کی دستاویزنہیں ملی،حسن نوازکا ایسا کوئی بیان نہیں دیکھاوالدنے انہیں رقم فراہم کی ہو،کسی گواہ نے زبانی بھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دستاویز نہیں ملی کہ نوازشریف نے کسی اکاو¿نٹ سے حسن،حسین کے تعلیمی اخراجات پورے کئے،کسی گواہ نے نہیں کہا کہ کمپنی بناتے وقت حسن اور حسین نواز بے نامی دار تھے۔