ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 نومبر 26   پیر۔ ۔  محبت اور رومان میں استحکام رہے گا۔ دونوں پارٹیاں اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گی۔ اپنے راز میں کسی کو شریک نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔


برج ثور
 نومبر 26   پیر۔ ۔  ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔


برج جوزا
 نومبر 26   پیر۔ ۔ ۔ زیر مطالعہ کتابوں سے جوش و ولولہ ابھرے گا۔ ذہنی تجسس سے بھرپور کام لیں۔ مل کر معمہ حل کرنے سے تعلق بڑھے گا۔ رات کے خواب کی تعبیر ضرور معلوم کریں۔


برج سرطان
 نومبر 26   پیر۔ ۔  نیا کاروبار شروع کرنا فائدہ مند رہے گا۔ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کئی کام التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ پریشانی کا اندیشہ ہے۔

برج اسد
 نومبر 26   پیر۔ ۔ ۔ خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔


برج سنبلہ
 نومبر 26   پیر۔ ۔  ۔ غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔


برج میزان
 نومبر 26   پیر۔ ۔ ۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

برج عقرب
 نومبر 26   پیر۔ ۔  ۔ اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔


برج قوس
 نومبر 26   پیر۔ ۔ ۔ گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوستوںاور رشتہ داروںکا بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔


برج جدی
 نومبر 26   پیر۔ ۔ ۔ بیرون ملک سے عزیز رشتہ داروں کی کوئی اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔


برج دلو
 نومبر 26   پیر۔ ۔  ۔ دن ہنسی خوشی اور خوش و خرم گزرے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔


برج حوت
 نومبر 26   پیر۔ ۔  ۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ گھریلو مصروفیات میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان ہے۔