صحافی نے نوازشریف سے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ صحافی بھی حیران پریشان رہ گئے

صحافی نے نوازشریف سے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے ...
صحافی نے نوازشریف سے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ صحافی بھی حیران پریشان رہ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس میںپیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف احتسا ب عدالت پہنچے تو اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات پوچھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے آگے سے کوئی بھی جواب نہیں دیا ۔ صحافی نے نواز شریف سے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے نوازشریف نے جواب نہیں دیا اور صرف خاموش رہے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک آج نوازشریف کےخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے ہیںجبکہ ان کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کریں گے۔وکیل صفائی خواجہ حارث نے گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسرمحمد کامران پر جرح مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیان کےلئے آج سوال نامہ دیا جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں حتمی دلائل کل دیئے جائیں گے۔

مزید : قومی