شہبازشریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کی ملاقات،صحت بارے دریافت کیا

شہبازشریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کی ملاقات،صحت بارے دریافت کیا
شہبازشریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کی ملاقات،صحت بارے دریافت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،دونوں نے اکٹھے ناشتہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے منسٹر انکلیو پہنچیں گے جہاں نیب مقدمات اورملکی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوگی، شہبازشریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پرنوازشریف کواعتمادمیں لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق نوازشریف کی ملاقات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ تہمینہ درانی ملاقات کیلئے منسٹر انکلیو پہنچ گئیں اور نیب حکام کی اجازت سے دونوں کی ملاقات ہوئی،تہمینہ درانی نے اپنے شوہر کی خیریت دریافت کی ،دونوں نے اکٹھے ناشتہ بھی کھایا۔