گیم کھیلتے امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہاربیٹھی

گیم کھیلتے امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہاربیٹھی
گیم کھیلتے امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہاربیٹھی

  



منڈی بہاﺅالدین( ڈیلی پاکستان آن لائن)آن لائن گیم پوکر کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاﺅالدین کے نوجوان کو دل دے بیٹھی ، اوراسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم کا جادو نوجوانوں کے سر چڑھ گیا، انٹرنیٹ پر پوکر گیم کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار گئی،38سالہ جینی فرنانڈس نے نہ صرف منڈی بہاﺅالدین کے نوجوان سے شادی کی بلکہ اسلام بھی قبول کرلیا۔

جینی فرنانڈس سے زینب بننے والی دلہن کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا، میرے شوہر کے گھر والوں نے دل سے خوش آمدید کہا، ہماری محبت کا سلسلہ پوکر گیم ایپ سے شروع ہوا ،میں یہاں بار بار آتی رہونگی ، مجھے اپنی فیملی سے بہت محبت ہے۔تنویر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر پوکر گیم کھیلتے ہوئے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی ، جینی فرنانڈس نے اسلام قبول کیا تو گھر والوں کی مرضی سے شادی کر لی، اگر امریکا کا ویزا ملا تو ٹھیک ہے ورنہ یہاں بھی خوش ہوں۔انٹرنیٹ پر کھیلی گئی تاش کی بازی نے دو دلوں کو ایک کردیا مگر سرحدوں کے فاصلے اب بھی میاں بیوی کے درمیان حائل ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل 41سالہ امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی، ماریہ نے ا سلام قبول کرنے کے بعد21سالہ کاشف سے شادی کی،اسی طرح گلشن راوی لاہور کے رہائشی محسن علی نے امریکی لڑکی ماریہ اینجلیوسے شادی کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /منڈی بہائو الدین


loading...