وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کا تعلق پاکستان کے کس چھوٹے سے شہر سے ہے اور ان کی اہلیہ کہاں کی رہنے والی ہیں ؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر ان پر الزامات لگانے والے شرم سے پانی پانی ہو جائیں

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کا تعلق پاکستان کے کس چھوٹے سے شہر ...
وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کا تعلق پاکستان کے کس چھوٹے سے شہر سے ہے اور ان کی اہلیہ کہاں کی رہنے والی ہیں ؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر ان پر الزامات لگانے والے شرم سے پانی پانی ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے اپنے آج کے کالم میں انیل مسرت کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا احوال بیان کیاہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی کی جانب سے برطانیہ میں گرجا گھر کی زمین پر مسجد بنانے کے واقعے کا بھی ذکر کیا اور اب پہلی مرتبہ انیل مسرت کے آبائی شہر کے بارے میں معلومات سے پردہ بھی اٹھا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر انیل مسرت کے بارے میں یہ پڑھا تھا کہ وہ بڑے مشکوک آدمی ہیں اور پھر ان پر بھارتی ایجنٹ ہونے کا الزام بھی لگایا گیا لیکن پھر پتا چلا کہ ان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں ۔ حامد میر لکھتے ہیں کہ انیل مسرت کی پیدائش مانچسٹر میں ہوئی لیکن ان کے خاندان کا تعلق فیصل آباد کے نواحی علاقے گوجرہ سے ہے اور انہوں نے شادی بھی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں کی یعنی انیل مسرت کی اہلیہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ انیل مسرت نے برطانیہ میں کاروبار شروع کیا اور بہت ترقی کی لیکن جیسے ہی ان کا نام نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں آیا تو ان پر طرح طرح کے الزامات لگنا شروع ہو گئے۔

مزید : قومی