3 دسمبرمعذوروں کاعالمی دن ،ہم عدالت میں خصوصی افرادکا دن منائیں گے،وفاقی حکومت یہ دن منانے کاحق کھوچکی ،جسٹس عظمت سعید

3 دسمبرمعذوروں کاعالمی دن ،ہم عدالت میں خصوصی افرادکا دن منائیں گے،وفاقی ...
3 دسمبرمعذوروں کاعالمی دن ،ہم عدالت میں خصوصی افرادکا دن منائیں گے،وفاقی حکومت یہ دن منانے کاحق کھوچکی ،جسٹس عظمت سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ 3 دسمبرمعذوروں کاعالمی دن ہے،ہم عدالت میں خصوصی افرادکا دن منائیں گے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ دن منانے کاحق کھوچکی ہے،اس دن چاروں صوبائی سیکرٹریزیہاں آئیں گے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاق اورصوبائی حکومتیں معاملے کوالتوامیں ڈال رہی ہیں،تمام شہریوں بشمول معذوروں کے حقوق بحال کرناچاہتے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومتیں رپورٹس جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید نے معذوروں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 3 صوبوں اوروفاق نے بیان حلفی جمع کرادیا،سندھ نے بیان حلفی جمع نہیں کرایا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ تمام صوبوں سے معذوروں کے اعدادوشمارچاہئیں،پنجاب کابیان حلفی قابل قبول نہیں،جسٹس عظمت سعیدنے ریمارکس دیئے کہ ہمارے گزشتہ حکم نامے پرعملدرآمدنہیں ہوا،3 صوبوں نے بیان حلفی میں مطلوبہ معلومات نہیں دیں،جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ عدالت کےساتھ مذاق کیاگیا،ان کولگتاہے ہمیں سمجھ نہیں،بتائیں آپ کےخلاف کیاایکشن لیاجائے؟،چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریزکوبلالیں؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق میں کیڈکی وزارت ختم کردی گئی ہے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ لوگ کہہ دیں معذورلوگ ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے،معذوروں سے متعلق بنائے گئے قانون میں بہت پیچھے ہیں،جوقانون موجود ہے اس پربھی عمل نہیں کررہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاشرے میں برابرمقام حاصل کریں،معذوروں کے 2 فیصدکوٹہ پرعمل نہیں ہورہا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وقت دے دیں صوبے اوروفاق مکمل اعدادوشماردیں گے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ 3 دسمبرمعذوروں کاعالمی دن ہے،ہم عدالت میں خصوصی افرادکادن منائیں گے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ دن منانے کاحق کھوچکی ہے،اس دن چاروں صوبائی سیکرٹریزیہاں آئیں گے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاق اورصوبائی حکومتیں معاملے کوالتوامیں ڈال رہی ہیں،تمام شہریوں بشمول معذوروں کے حقوق بحال کرناچاہتے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومتیں رپورٹس جمع کرائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 3 دسمبرتک ملتوی کردی۔