آپ نے طاقتور ترین لوگوں کو سزائیں دیں لیکن آئین توڑنے والوں کو کیوں نہیں ؟ برطانیہ میں اس سوال پر چیف جسٹس نے بڑا اعلان کردیا

آپ نے طاقتور ترین لوگوں کو سزائیں دیں لیکن آئین توڑنے والوں کو کیوں نہیں ؟ ...
آپ نے طاقتور ترین لوگوں کو سزائیں دیں لیکن آئین توڑنے والوں کو کیوں نہیں ؟ برطانیہ میں اس سوال پر چیف جسٹس نے بڑا اعلان کردیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے پرویز مشرف کو سزا دینے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے زبردست جواب دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار برطانیہ میں فنڈ ریزنگ مہم میں مصروف ہیں ۔ ڈیم فنڈ ریزنگ کے ساتھ چیف جسٹس کی پریس کانفرنسز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک ایسی ہی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ صحافی نے کہا ” آپ یقیناً طاقتور ہیں اور طاقتور ترین طبقے کو سزائیں دی ہیں لیکن پاکستان میں یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ جن لوگوں نے آئین کو معطل کیا ، ان پر آرٹیکل 6 لگا ہوا ہے لیکن انہیں سزائیں نہیں دی گئیں، اس پر آپ کیا کہیں گے“۔

اس سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ’ میں انہیں بہت دفعہ بلا چکا ہوں، ان کو فری ہینڈ بھی دے دیا تھا کہ آپ آئیں آپ کو قید بھی نہیں کیا جائے گااور آکر کیسز کا سامنا کریں ۔ اب یہ ان کے آنے پر منحصر ہے‘۔

مزید : قومی /برطانیہ


loading...