دوسرا ٹیسٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ تیسرے روز شروع ہی نہ ہو سکا کیونکہ ۔۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےکے مطابق دبئی میں اس وقت بارش رکی ہوئی ہے اور دھوپ بھی نکل آئی ہے ،البتہ میچ شروع ہونے کا فوری امکان نہیں کیونکہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں سپر سوپر موجود نہیں ہے اور گیلی آوٹ فیلڈ کو سکھائے بغیر میچ شروع ہونا ممکن نہیں ہوگا۔دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 24 رنزبغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائے گی۔
گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپنرزنے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے۔جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے 418 رنز 5 وکٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کی گئی تو بابراعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔