100دن میں اندرون اوربیرون ملک منظرہی بدل گیا، بابراعوان

100دن میں اندرون اوربیرون ملک منظرہی بدل گیا، بابراعوان
100دن میں اندرون اوربیرون ملک منظرہی بدل گیا، بابراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 100 دن میں ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات بدل گئے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر اب مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دئیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت میں صحافی نے سوال کیا حکومت کے 100دن پورے ہوگئے کیا کہیں گے، کیسی رہی کارکردگی؟
بابراعوان نے کہا 100دن میں اندرون اور بیرون ملک منظرہی بدل گیا، اندرون ملک اب کوئی قانون سے بالا نہیں، اب کوئی راستے بند نہیں کرتا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کوئی چوری نہیں کرسکتا بین الاقوامی سطح پر اب مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دئیے جاتے ہیں۔