سابق وزیراعظم نوازشریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات شروع

سابق وزیراعظم نوازشریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات شروع
سابق وزیراعظم نوازشریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے منسٹر انکلیو پہنچ گئے اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کے بعد منسٹر انکلیو پہنچ گئے ،نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات شروع ہو گئی،ملاقات میں نیب مقدمات اورملکی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوگی، شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پرنوازشریف کواعتمادمیں لیں گے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کیلئے گزشتہ روز نیب کو درخواست دی تھی ،نیب نے درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو ملاقات کی اجازت دیدی تھی۔