وزیراعظم کے حکم پر بنائے گئے عارضی شیلٹرہومز میں 138 افراد کا قیام لیکن کھانے میں کیا کچھ پیش کیاگیا؟ جان کر یقین کرنا مشکل

وزیراعظم کے حکم پر بنائے گئے عارضی شیلٹرہومز میں 138 افراد کا قیام لیکن کھانے ...
وزیراعظم کے حکم پر بنائے گئے عارضی شیلٹرہومز میں 138 افراد کا قیام لیکن کھانے میں کیا کچھ پیش کیاگیا؟ جان کر یقین کرنا مشکل

  



لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر قائم کئے گئے عارضی شیلٹر ز ہوم میں 138 افراد نے قیام کیا۔ قیام کرنے والوں کو صبح اوراور دوپہر کے وقت بہترین ناشتہ اورکھانا فراہم کیا گیا۔ عارضی شیلٹرز ہوم میں قیام کرنے والوں کی صبح کے ناشتے میں نان چنے اور چائے سے تواضع کی گئی جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی اور چکن کڑاہی دی گئی۔ ضلعی انتظا میہ اور سوشل ویلفیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتظا ما ت کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پانچ مسافر خانوں میں138افراد نے قیام کیا جن میں داتا دربار 40 ، ریلوے اسٹیشن44 ،بادامی باغ 20، ٹھوکر نیاز بیگ20 اور لاری اڈہ کے عارضی شیلٹر ہوم میں 14 لوگوںنے قیام کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...