لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ،داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے میں تجاوزات ہٹانے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ،داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے ...
لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ،داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے میں تجاوزات ہٹانے کاحکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی کاتجاوزات ہٹانے سے متعلق بڑافیصلہ سنادیا، عدالت نے مال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ اور داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے میں تجاوزات ہٹانے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے تجاوزات ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود تجاوزات کاصفایا نہیں ہوسکا،جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ،ہال روڈ،شاہ عالم مارکیٹ اور داتادربارکے اطراف 24 گھنٹے میں تجاوزات ہٹانے کاحکم دیدیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی صاحبہ عدالتی حکم پرمن وعن عمل ہوناچاہئے،بلاامتیازتجاوزات ختم کرکے سڑکیں بحال کی جائیں،ڈی سی صالح سعید کی عدالتی احکامات پر عملدرآمدکی یقین دہانی کرادی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...