سيرت النبی ﷺ کانفرس زیر اہتمام اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت

سيرت النبی ﷺ کانفرس زیر اہتمام اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت
سيرت النبی ﷺ کانفرس زیر اہتمام اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت

  



کویت (عرفان شفیق سے )اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام جمیعۃ الاصلاح روضہ میں سیرتؐ کانفرنس کے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کویت بھر کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھر پور شرکت کی۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےقاری عبدالرحمن نے اپنی پُرسوز آواز سے کیا جبکہ نعت جواد احمد خان اور قاری عبدالرحمان نے خوبصورت آواز میں پیش کی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کے ساتھ ساتھ سیرت النبیٌ کی کرنیں بکھیرتے رہے، ڈاکٹر عبداللہ سلیمان العتیقی نےمسلمان کی ذمہ داریاں اور قرآن کریم قیامت کے دن ہماری شفاعت کریگا، پر مختصر بات کی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کےمرکزی ناظمِ دعوت اخلاق احمد اپنے افتتاحی کلمات میں شرکاءکو خوش آمدید کہا اور حکمت نماز اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی سفارت کارپاکستان غلام دستگیر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جس میں انھوں نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے کام کی تعریف کی اوراطاعت رسول ﷺکے پہلو پر گفتگو کی۔

مسجد کبیر کے ذمہ دار محمد علی نے کہا کہ ہم اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے کام سے مطمئن ہیں اور انھوں نےنبی اکرم ﷺکے کئی ايمانی صفات ،اخلاقیات اور اسوہ حسنہ بیان کئے ۔ مضمون نویسی اور سوالنامے کےکامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کیے گئے-

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے سيرت النبی ﷺکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انتہائی پُر مغز گفتگو فرمائی، جس نےپروگرام کو ایک پُروقاراور یادگار تقریب بنا دی اور دعائیہ کلمات سےپروگرام کا اختتام کیا ،پروگرام کےبعد میں شرکاء میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...