پاکستان کی سب سے بلند ترین عمارت میں آگ لگ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی زیر تعمیر بلند ترین عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بحریہ آئیکون بلڈنگ جو کہ 60 منزلوں پر مشتمل ہے اور زیر تعمیر ہے ، اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور اس میں لگے شیشے ٹوٹ ٹوٹ کر نیچے گر رہے ہیں تاہم اب فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کر رہاہے ۔
صحافی عمر قریشی نے ٹویٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد عمارے میں کام کرنے والے مزدوروں نے باہر آکر کلفٹن میں جاری ٹریفک کو روکتے ہوئے آگاہی فراہم کرنا شروع کی کہ آگے مت جائیں کیونکہ عمارت سے شیشے ٹوٹ کر گر رہے ہیں ۔
فائربریگیڈکا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہاہے تاہم فی الحال عمارے میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
ویڈیو دیکھیں: