وزیراعظم عمران خان میرانشاہ پہنچ گئے،آرمی چیف بھی ہمراہ ہیں

وزیراعظم عمران خان میرانشاہ پہنچ گئے،آرمی چیف بھی ہمراہ ہیں
وزیراعظم عمران خان میرانشاہ پہنچ گئے،آرمی چیف بھی ہمراہ ہیں

  



میرانشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر میرانشاہ پہنچ گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختصر دورہ پر میرانشاہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اورآرمی چیف کوسکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو انسداد دہشتگردی اوربحالی آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بے گھرعارضی افرادکی بحالی اورشمالی وزیرستان میں سماجی وترقیاتی منصوبوں پربھی بریفنگ دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کادورہ بھی کریں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم پاک افغان سرحدپر باڑلگانے کے عمل کامعائنہ بھی کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم قبائلی جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /FATA /وزیرستان


loading...