اڑھائی لاکھ روپے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ، لوٹ سیل لگ گئی مگر کہاں ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

اڑھائی لاکھ روپے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ، لوٹ سیل لگ گئی مگر کہاں ؟ جان کر آپ ...
اڑھائی لاکھ روپے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ، لوٹ سیل لگ گئی مگر کہاں ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

  



جدہ (این این آئی)سعودی مقامی اخبار نے فیلڈ سروے کرکے بتایا ہے کہ 7ہزار ریال سے لیکر 23ہزار ریال تک میں 48گھنٹے کے اندر اعلیٰ ترین ڈگریاں نیلام ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور آن لائن نیلام گھر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اس انداز سے فروخت کررہے ہیں جیسا کہ ریستوران تیار شدہ کھانے گاہکو ں کو پیش کرتے ہیں۔ ایم بی بی ایس سمیت تمام ڈگریاں 7تا 23ہزار ریال میں دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر مصطفی نامی شخص نے سعودی اخبار کو بتایا کہ جدید ابلاغ کے موضوع پر ایم فل کا مقالہ لکھنے کی فیس 2ہزار ریال وصول کی جائیگی۔ مقالہ 200 صفحات پر مشتمل ہوگا۔ 10ریال فی صفحہ کے اعتبار سے وصول کئے جائیں گے۔ بسم اللہ سے لیکر فہرست تک سب کچھ تیار ملے گا۔ ڈاکٹر مصطفی نے جو آن لائن ڈگریاں فروخت کرنے کا دھندا کررہے ہیں بتایا کہ ایم فل یا پی ایچ ڈی کے موضوع کے اعتبار سے مقالے کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...