مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے 8 لاکھ روپے لگا کر فالتو چربی نکلوالی، بل حکومت کو بھیجا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ ایسی خبر آگئی کہ تمام سیاستدان حیران پریشان رہ جائیں گے

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے 8 لاکھ روپے لگا کر فالتو چربی نکلوالی، بل ...
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے 8 لاکھ روپے لگا کر فالتو چربی نکلوالی، بل حکومت کو بھیجا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ ایسی خبر آگئی کہ تمام سیاستدان حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزارت قومی صحت نے جے یوآئی(ف)کے سینیٹر عطاالرحمان کی نجی ہسپتال میں کرائی گئی سرجری کا8لاکھ روپے کابل اداکرنے سے انکار کردیا، سینیٹر عطا الرحمان نے دس ماہ قبل اسلام آباد کے نجی ہسپتال سے جسم کی فالتو چربی نکالنے کیلئے سرجری کرائی ، جس کیلئے آٹھ لاکھ روپے ادائیگی کی گئی۔

 سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر عطاءالرحمان کو مذکورہ رقم سرکاری خزانہ سے واپس دینے کیلئے وزارت قومی صحت کو میڈیکل بل منظوری کیلئے بھجوایا، وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کیپٹن (ر)زاہد سعید نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر مہناج السراج کے میڈیکل بل پراعترا ضات کومنظور کرتے ہوئے سینیٹر عطا الرحمان کو سرکاری خزانہ سے آٹھ لاکھ روپے ادا کرنے سے انکار کردیا،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہناج السراج نے سینیٹر عطاالرحمان کے میڈیکل بل پر اعتراض لگایا ہے کہ مذکورہ علاج کاسمیٹک سرجری ہے یہ جان بچانے کے زمرے میں نہیں آتاجبکہ پمزہسپتال میں مذکورہ سرجری کی سہولت دستیاب ہے اس لیے نجی ہسپتال سے سرجری کرانے کی ضرورت نہیں تھی۔