پٹرولنگ پولیس کا اہلکار یونیفارم کے اوپر سول لباس پہن کر محبوبہ کے پاس پہنچ گیا لیکن کیوں؟ پکڑے جانے پر ایسا سلوک کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

پٹرولنگ پولیس کا اہلکار یونیفارم کے اوپر سول لباس پہن کر محبوبہ کے پاس پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سلطان کالونی میں محبوبہ کو موبائل فون دینے کے لئے جانے والا پٹرولنگ پولیس اہلکار لواحقین کے ہتھے چڑھ گیا، رسی سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل ندیم دو ساتھیوں کے ساتھ سلطان کالونی لڑکی کے گھر موبائل دینے آیا تھا، لوگوں کے آنے پر اس کے ساتھی بھاگ نکلے، اہل علاقہ نے سروس کارڈ دیکھ کر پولیس پولیس کو اطلاع دی، ندیم وردی کے اوپر سول کپڑے پہنے ہوئے تھا۔ پولیس سلطان کالونی چوکی نے اسے حراست میں لے لیا۔