چیف جسٹس کی نواسی کی پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو

چیف جسٹس کی نواسی کی پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو
چیف جسٹس کی نواسی کی پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت دورہ برطانیہ پر ہیں جہاں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے ۔

اس تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس کی بیٹی اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔ چیف جسٹس کی نواسی کا نام سوہا ہے اور و ہ انتہائی معصوم اور پیاری بچی ہے جس کی ویڈیو نے اس وقت سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور جو بھی دیکھتاہے وہ ماشااللہ کہے بغیر نہیں رہ پاتا ۔

آج نیوز کے صحافی نے چیف جسٹس کی نواسی سے پوچھا کہ آپ کا نام کیاہے اور آپ کہاں سے آئی ہیں جس پر ننھی سی پری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نا م ’ سوہا ‘ ہے اور میں امریکہ سے آئی ہوں ، صحافی نے آگے بڑھتے ہوئے اگلا سوال کیا کہ آپ کو یہ تقریب کیسی لگی ہے جس پر سواہا نے جواب دیا کہ بہت ہی اچھی لگی ہے اور بتایا کہ میں نے نہیں بلکہ میری بہن نے سات ہزار روپے عطیہ کیے ہیں ۔صحافی نے پوچھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار آپ کے کیا لگتے ہیں ؟ سوہا نے انتہائی خوبصورتی اور محبت سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے نانا ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ سوہا کا کہناتھا کہ تمام پاکستانیوں کو ڈیم فنڈز میں پیسے جمع کروانے چاہئیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی


loading...