ملتان میٹروبس منصوبے میں انکوائری کادائرہ کاروسیع،فنڈز کی منظوری پر مشتمل تمام دستاویزات طلب کر لیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ملتان میٹروبس منصوبے میں انکوائری کادائرہ کاروسیع کردیااورمنصوبے میں فنڈز کی منظوری پرمشتمل تمام دستاویزات طلب کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے ،نیب ملتان نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اورپی اینڈ ڈی بورڈسے تفصیلات طلب کرلیں اس کیلئے نیب ملتان نے چیئرمین پی اینڈڈی کودستاویزات فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا،جس میں ملتان میٹروبس منصوبے کے منظور کئے گئے پی سی ون کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،نیب نے پی اینڈڈی بورڈمیں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس،منصوبے سے متعلق سابق وزیراعلیٰ کے احکامات اوردستاویزات کی تفصیل بھی طلب کی لی۔