خیبرپختونخوا کا پولیس افسر اڑھائی من چرس بیچ گیا اور پھر۔۔۔

خیبرپختونخوا کا پولیس افسر اڑھائی من چرس بیچ گیا اور پھر۔۔۔
خیبرپختونخوا کا پولیس افسر اڑھائی من چرس بیچ گیا اور پھر۔۔۔

  



پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کے افسر پر الزام ہے کہ اس نے 100 کلو گرام چرس پکڑ کر تبدیل کرکے فروخت کردی، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پشاور پولیس کے ایک افسر نے کارروائی کے دوران سو کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس پکڑی تھی بعد میں اسے تبدیل کرکے ناقص کوالٹی کی چرس مال مقدمہ میں رکھ دی جس پر سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن نے تحقیقات شروع کردی اور ابتدائی انکوائری کے بعد پولیس افسر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، اگر الزام درست ثابت ہوا تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...