ضلع نارووال میں اچانک انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈیرے ڈال دیئے، ضلع بھر میں خفیہ طریقے سے ایسا کام شروع کردیا کہ ۔ ۔ ۔
نارووال (ویب ڈیسک) انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب سے قبل ضلع نارووال پہنچ گئیں اور پورے ضلع اور بارڈ ر اوپننگ پوائنٹ تک ایڈوانس سکیورٹی چیکنگ شروع کردی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ایڈوانس ٹیمیں کسی بڑے ایونٹ سے پہلے ایونٹ کی جگہ اور اس کے اردگرد ایک مخصوصی علاقے کا سکیورٹی چیک کرتی ہیں تاکہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ کرتا رپور بارڈر کھولنے جیسی بڑی تقریب کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے کیونکہ غیر ریاستی عناصر اور ان سے جڑے دہشتگرد گروپس اپنے سلیپر سیلز کے ذریعے پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی سٹیبلشمنٹ میں ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان کی امن کوششوں جس میں کرتار پور بارڈراوپننگ کا فیصلہ شامل ہیں، کو نءی دہلی کی سفارتی شکست مانتے ہیں اور ایسی کارروائی کرسکتے ہیں جس سے پاکستان کی امن کوششوں کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ ایونٹ ایریا کو جیو فنس کررہے ہیں۔
کرتار پور بارڈر کے اردگرد بسنے والے شہریوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جارہا ہے اور ان کے پاس حال ہی میں آنے والے مہمانوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ ایونٹ کے روز موبائل سگنل جیم کردئیے جائیں گے۔ ملک کی تین ٹاپ انٹیلی جنس ایجنسیاں ایونٹ کی سکیورٹی کے معاملات کو سپروائز کریں گی جبکہ اعلیٰ سویلین انٹیلی جنس ادارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہے گا۔ انٹیلی جنس اداروں نے فیلڈ سرویلنس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ کرتار پور بارڈر کھولنے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لئے تیاری شروع کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ 27نومبر کو عشائیہ کی تقریب ہوگی، پنجاب کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی مہمانوں سے گورنر پنجاب چودھری سروس بھی ملاقات کریں گے۔ اخباری ذرائع کے مطابق عشائیہ میں 20 سے 25بھارتی مہمان شریک ہوں گے۔ حکومت پنجاب کو مہمانوں کی مکمل لسٹ سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے مہمانوں کی لاہور آمد پر استقبال کیا جائے گا۔ 28 نومبر کو بھارتی مہمان لاہور سے کرتار پور بارڈر پہنچیں گے۔