ترکی کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، کیا چیز لے جارہا تھا؟ خطرناک خبر آ گئی

ترکی کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، کیا چیز لے جارہا تھا؟ خطرناک ...
ترکی کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، کیا چیز لے جارہا تھا؟ خطرناک خبر آ گئی

  



استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچواں شدید زخمی ہو گیاہے جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

ترکی کے میڈیا کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر استنبول میں واقع سمندرا ملٹری ایئر بیس سے صبح ساڑھے دس بجے اڑا اور اپنی پرواز مکمل کرنے کے بعد واپس بیس پر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور پہلے وہ ایک بلند عمارت کی چھت سے ٹکرایا اور اس کے بعدنیچے سڑک پر آ گرا ۔ ہیلی کاپٹر نیچے گرنے کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہواہے ۔

ترک حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور ا س کی تصاویر بھی میڈیا پر آ گئیں ہیں جو کہ تقریبا ایک گلی کے درمیان میں پڑا ہواہے ۔ترکی کا کہناہے کہ ابھی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...