’عمران خان میری جان ہیں‘

’عمران خان میری جان ہیں‘
’عمران خان میری جان ہیں‘

  



راولپنڈی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان میری جان، میرے دوست اور میرے بھائی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں طالبات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران شیخ رشید احمد نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کے وارث ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 30 دسمبر سے قبل گارڈن اور جنریٹر کالج کے حوالے کردیا جائے گا، اور خواہش ہے کہ کالج میں ایڈمیشن کو 4 گنا بڑھایا جائے۔

پاکستان ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے ہی ٹریک کو کلیئر کروایا جاسکتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی میں 10 ہزار گھر اور 160 ایکڑ زمین ہے جسے واگزار کروایا جائے گا، جبکہ ریلوے ٹریک کے اطراف تمام اسکولوں کی کراسنگ بند کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان میری جان، میرا بھائی اور میرا دوست ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نئے ڈبل ٹریک بنائے جائیں گے، 25 دسمبر کو ایک اور ٹرین چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریل کی وجہ سے نعرہ لگایا گیا کہ ’آرام حرام ہے‘، جن کی وجہ سے یہ ہوا ہے انہیں اب کوئی جگہ نہیں ملے گی۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظالم لوگ ہیں، جو نہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دیتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...