یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا مکو ٹھپ دیا، کتنے رنز پر 8 کھلاڑی گھر بھیج دیے؟ جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا مکو ٹھپ دیا، کتنے رنز پر 8 کھلاڑی گھر بھیج دیے؟ جان ...
یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا مکو ٹھپ دیا، کتنے رنز پر 8 کھلاڑی گھر بھیج دیے؟ جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی گیند ایسی گھومی کہ نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی چکرا کر ڈھیر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں صرف 90 رنز بنائے ہیں۔
دبئی ٹیسٹ کے دوران یاسر شاہ چھاگئے۔ پہلے ایک اوور کے دوران 3 کیویز کو شکار کیا تو اس کے بعد مزید تین کو نشانہ بناڈالا۔ یاسر شاہ مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ یاسر شاہ نے آج کے 28 ویں اوور میں ایک ایک گیند کے وقفے سے تین کھلاڑیوں کو گھر بھیجا جس کے بعد 30 ویں اوور میں واٹلنگ یاسر شاہ کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا مکو ٹھپنے کا انتظام مکمل کردیا تو 31 ویں اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے گرینڈ ہوم کو شکارکرلیا۔ 34 ویں اوور میں دوبارہ یاسر شاہ نے گیند گھمائی تو پہلی ہی گیند پر سودھی چکرا گئے جبکہ تیسری گیند پر واگنر بھی ڈھیر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے 8 ویں وکٹ صرف 72 رنز پر گنوائی جس کے بعد اب بلیک کیپس 90 رنز بناچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -