یاسر شاہ کی گیند گھومی تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہوگئی؟ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

یاسر شاہ کی گیند گھومی تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہوگئی؟ اب تک ...
یاسر شاہ کی گیند گھومی تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہوگئی؟ اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 8 کیویز کا شکار کرکے آج کے ٹیسٹ میچ کو یادگار بنادیا ۔ کیوی ٹیم صرف 90 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
دبئی ٹیسٹ کے دوران یاسر شاہ چھاگئے، کیوی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور 8 وکٹیں حاصل کرکے صرف 90 رنز پر پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ یاسر شاہ نے یاسر شاہ نے آج کے 28 ویں اوور میں ایک ایک گیند کے وقفے سے تین کھلاڑیوں کو گھر بھیجا جس کے بعد 30 ویں اوور میں واٹلنگ یاسر شاہ کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کا مکو ٹھپنے کا انتظام مکمل کردیا تو 31 ویں اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے گرینڈ ہوم کو شکارکرلیا۔ 34 ویں اوور میں دوبارہ یاسر شاہ نے گیند گھمائی تو پہلی ہی گیند پر سودھی چکرا گئے جبکہ تیسری گیند پر واگنر بھی ڈھیر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے 8 ویں وکٹ صرف 72 رنز پر گنوائی۔
یاسر شاہ نے صرف 8 وکٹوں پر ہی بس نہیں کی بلکہ آج کے 36 ویں اوور میں ہی پوری ٹیم کو چلتا کیا۔ اس اوور میں یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ یوں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی تھی۔ دوسری اننگ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کو 328 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل -