اور اب ترکی کے انتہائی معروف شخص نے پاکستان آ کر لاہور ی لڑکی سے منگنی کر لی

اور اب ترکی کے انتہائی معروف شخص نے پاکستان آ کر لاہور ی لڑکی سے منگنی کر لی
اور اب ترکی کے انتہائی معروف شخص نے پاکستان آ کر لاہور ی لڑکی سے منگنی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نومبر دسمبر اور جنوری دراصل روایتی لحاظ سے پاکستان میں شادیوں کا سیزن ہوتاہے اور ہر طرف بینڈ باجا اور شہنائیاں بجتی ہوئی سنائی دیتی ہیں تاہم حالیہ سال کچھ زیادہ ہی سپیشل رہا کیونکہ سرحد پار بھارت میں بالی ووڈ میں بھی شادیاں چل رہی ہیں اور پاکستان میں بھی جوڑے نکاح کے بندھن میں بندھ رہے ہیں ۔
کچھ روز سے میڈیا میں امریکہ سے آئی نوجوان لڑکیوں کی پاکستانی لڑکوں کے ساتھ شادی کے چرچے عام ہو رہے ہیں تاہم اب ترکی سے آئے نوجوان لڑکے نے بھی پاکستانی لڑکی کے ساتھ منگنی کر لی ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔


اس خوبرو نوجوان کا نام فرحت کارنتک ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈی جے ہے اور پاکستان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے آیا تھا۔ ان کے فیس بک پیج کو دیکھا جائے تویہ کوئٹہ بھی گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے فن کا جادو بھی چلایا۔

اس نیچے دی گئی ویڈیو میں کانتک اسلام آباد میں کنسرٹ کر رہے ہیںاور اپنے فن کا مظاہرہ دکھا رہے ہیں


سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جس میں نوجوان نے اپنے گلے میں گیندے کے پھولوں کا ہار پہن رکھا ہے جبکہ سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ کالے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کی ہے جبکہ لڑکی لال رنگ کے جوڑے میں سجی بیٹھی ہے۔
فیس بک پر صارفین کی جانب سے کہا جارہاہے کہ وہ اس لڑکی کو جانتے ہیں اور اس کا تعلق لاہور ہے جبکہ وہ ایک معروف ماڈل ہیں جن کا نام صدف چوہدری لیا جارہاہے۔


کارنتک نے فیس بک پر اپنا مختصر تعارف بھی کروا رکھاہے جس کے مطابق وہ ڈی جے کے پیشے سے وابستہ ہیں جبکہ اس کا تعلق ترکی کے شہر منیسا سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -