’اب کسی بھی طالبعلم کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اگر وہ۔۔۔‘ صوبائی حکومت نے نئی پابندی لگادی

’اب کسی بھی طالبعلم کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اگر وہ۔۔۔‘ صوبائی ...
’اب کسی بھی طالبعلم کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اگر وہ۔۔۔‘ صوبائی حکومت نے نئی پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے اور اس کے لازمی پہننے کے لیے بھرپور عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

ہیلمٹ کو لازمی جزو بنانے کے حوالے سے نئے اقدام کے طور پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں ہیلمٹ کے بغیر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق گوجرانوالہ کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں اور کالجوں پرہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اس ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔