ملک کے معروف ترین وکیل کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وکیل اکرم شیخ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے جس پر سینئروکیل نے اکاﺅنٹس کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
اکرم شیخ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کےخلاف بطور وکیل پیش ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے ٹیکس ڈیفالٹربنانے کےلئے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے،میں ٹیکس ریٹرن کیسے فائل کروں؟ ۔
معروف وکیل کا کہناتھا کہ ایف بی آرکی ہدایات پرمیرے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں،عمران خان کی حکومت آتے ہی سرکاری محافظ واپس لئے گئے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کےخلاف کیس بھی لڑے کسی نے اکاؤنٹس منجمد نہیں کئے،درخواست کرتا ہوں میرے اکاؤنٹس بحال کئے جائیں۔اکرم شیخ نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا تبدیلی آگئی عمران خان کی حکومت بہتری لائیں گے،میرے بینک اکاونٹس بحال کئے جائیں تاکہ سرکاری خزانے میں پیسے جمع کراسکوں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کیس میں اکرم شیخ لیگی رہنما حنیف عباسی کے وکیل تھے۔