نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار، پاکستان خود بیٹنگ کر رہاہے یا نیوزی لینڈ کو فالو آن کروا دیا ؟ جان کر شائقین کرکٹ کہیں گے کہ’ درست فیصلہ کیا ‘

نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار، پاکستان خود بیٹنگ کر رہاہے یا نیوزی لینڈ کو فالو ...
نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار، پاکستان خود بیٹنگ کر رہاہے یا نیوزی لینڈ کو فالو آن کروا دیا ؟ جان کر شائقین کرکٹ کہیں گے کہ’ درست فیصلہ کیا ‘

  



ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کروا دیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان پر 4 رنز بنا لیے ہیں تاہم324 رنز کا خسارہ باقی ہےجبکہ دوسری جانب پاکستان کو جیت کیلئے مخالف ٹیم کی 10 وکٹیں درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیب کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 418 رنز کی اننگ کھیلی جس میں حارث سہیل 147 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابر اعظم 127رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تاہم جیسے ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میدان میں اترے تو پاکستان کے باولر یاسر شاہ قہر بن کر مخالف ٹیم پر برس پڑے ، یاسر شاہ نے 8 کھلاڑیو ںکو پولین پہنچا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ہی صرف 90 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی ۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالوآن کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کی دعوت دی تاہم نیوزی لینڈ کو 324 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔

مزید : کھیل


loading...