یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں اڑانے کے ساتھ کونسا انتہائی بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟ زبردست خبر آ گئی

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں اڑانے کے ساتھ کونسا انتہائی بڑا ریکارڈ اپنے ...
یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں اڑانے کے ساتھ کونسا انتہائی بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟ زبردست خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے پر خچے اڑا کر رکھ دیئے ہیں کیونکہ یاسر شاہ نے مخالف ٹیم کی 8 وکٹیں اڑا کر ان کا مکو ٹھپ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی ہے اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کھیل جاری رکھنے کا موقع دیتے ہوئے فالو آن کروا دیا ہے اور انہیں 328 رنز درکار ہیں تاہم اگر پاکستان مخالف ٹیم کو ایک مرتبہ پھر پولین بھیجنے میں کامیاب ہوتاہے تو وہ پوری ایک اننگ سے میچ جیت جائے گا ۔
پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں سب سے اہم کردار یاسر شاہ نے اداکیا جنہوں نے صرف 41رنز دے کر نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں گرائیں اور اس کے ساتھ ہی شاندار ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے تیسرے باولر بن گئے ہیں ۔
اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے سابق باولر عبدالقادر ہیں جنہوں نے لاہور میں سنہ 1987 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 56 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر سرفراز نواز ہیں جنہوں نے 1979 میں آسٹریلیاکی 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں گرائیں تاہم اب اس فہرست میں ایک اور پاکستانی باولر یاسر شاہ کا نام بھی درج ہو گیاہے جو کہ تیسرے نمبرپر ہیں ۔
چوتھے نمبر پر اس فہرست میںماضی کے کپتان اور آج کے وزیراعظم عمران خان ہیں جنہوں نے سری لنکا کیخلاف میچ میں سنہ 1982 میں 58 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ پانچواں نمبر بھی عمران خان کا ہی ہے اور انہوں نے اسی سال انڈیا کیخلاف کراچی میں میچ کھیلتے ہوئے 60 رنز کے عوض بھارت کے 8 کھلاڑی آوٹ کیے تھے ۔

مزید :

کھیل -