حکومت کا 100 روزمکمل ہونے پر جناح کنونشن سنٹر میں تقریب کرانے کا فیصلہ ،وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے 100 روز مکمل ہونے پر تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے 29 نومبر کو جناح کنونشن سنٹر میں تقریب منعقد کی جائیگی،جس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی پر قوم کو اعتمادمیں لیں گے۔
تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں جس پر حکومت نے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 100 روزہ پلان تقریب 29 نومبر کومنعقد کی جائیگی جس میں وزیراعظم حکومتی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میںلیں گے ،عمران خان حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خود بات کریں گے ،تقریب کے دعوت نامہ ارسال کردیئے گئے ہیںجس میں وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، سینٹرز اور مختلف شعبوں سے اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
تقریب میں وزیراعظم پلان میں حاصل کئے گئے اہداف بتائیں گے اس کے علاوہ آئندہ کیلئے حکومتی منصوبوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے ۔