”ذمے دارانہ خبر یں اور معیاری فیملی انٹر ٹینمنٹ “ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ٹی وی کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

”ذمے دارانہ خبر یں اور معیاری فیملی انٹر ٹینمنٹ “ڈی جی آئی ایس پی آر میجر ...
”ذمے دارانہ خبر یں اور معیاری فیملی انٹر ٹینمنٹ “ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ٹی وی کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ٹی وی کی 54ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ٹی وی کو 54ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتا ہو ں ،ہمارے قومی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے لوگوں کو ذمہ دارانہ خبریں اور معیاری فیملی انٹر ٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے لمبا سفر طے کیا ہے ۔انہوں نے مستقبل کی ترقی اور پیشہ وارانہ مہارت کے لیے پی ٹی وی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ۔


واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 26 نومبر 1964کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغازکیا اور اسے پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن کا اعزاز حاصل ہوا ، اس منصوبے کا آغاز جاپان کے تعاون سے 1961 میں ہوا تھا، لاہور کے بعد اسلام آباد ، کراچی ، پشاور،کوئٹہ اور ملتان میں بھی ٹی وی سنٹرقائم کئے گئے ، 1975سے پی ٹی وی نے رنگین نشریات کا آغاز کیا، 1977-78 میں پی ٹی وی کے ذریعے پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میچ براہ راست دکھائے ، 1980کے عشرے میں پی ٹی وی کا دائرہ کار پاکستان کے 90 فیصد علاقوں میں پھیل گیا، پی ٹی وی نے ڈرامے، موسیقی، مزاحیہ پروگراموں، بچوں کے پروگرامز ،کوئز پروگرامز ، مشاعروں اور مذہبی پروگراموں سمیت کئی یادگار پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے جن میں خداکی بستی، ان کہی ، تنہائیاں ،کسوٹی ، نیلام گھر ،کوئز پروگرامز، آنگن ٹیڑا ،ففٹی ففٹی ، اندھیرا اجالا، سونا چاندی ، الف نون ، وارث ، انکل عرفی ،کلیاں قابل ذکر ہیں ، یہ تفریح کے علاوہ پاکستان میںمعلومات کی فراہمی اور اطلاعات کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ، یہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں سٹیلائٹ کے ذریعے بھی دیکھاجا رہا ہے۔

مزید :

قومی -