حکومت کا سفر شفافیت کے ساتھ جاری، ماضی میں اربوں کی کرپشن کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا :وفاقی وزیر اطلاعات

حکومت کا سفر شفافیت کے ساتھ جاری، ماضی میں اربوں کی کرپشن کرنیوالوں کو حساب ...
حکومت کا سفر شفافیت کے ساتھ جاری، ماضی میں اربوں کی کرپشن کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا :وفاقی وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت شفاف طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ،جنہوں نے ماضی میں اربوں کی کرپشن کی ان کو حساب دینا پڑے گا ۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ماضی میں کی گئی اربوں کی کرپشن کاحساب دینا ہوگا ، حکومت جو کچھ کرے گی یا نہ کرسکے گی اسے عوام کے سامنے رکھا جائیگا ۔ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے اور اب کرپشن کی معلومات دینے والے کو کرپشن کا 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لئے حکومت ایکٹ لے کر آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ غیراخلاقی ہے، پچھلی حکومت کمیشن لینا جانتی تھی کمیشن بنانا نہیں، ہم نے کمیشن کو روکنے کے لیے کمیشن بنایاہے ۔ 100 دنوں میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کئے، جدید ترین میڈیا یونیورسٹی بھی 100 روزہ پلان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عام شہری تک معلومات کی رسائلی کیلئے انقلابی قدم اٹھایا گیاہے ، اب کوئی شہری بھی کسی بھی ادارے کے معلومات حاصل کرسکتاہے اور متعلقہ ادارہ شہری کو دس دن میں معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -