وہ ڈیم جو کئی برسوں بعد پہلی بار سوکھ گیا، پانی نکلا تو نیچے سے کیا نکلا؟ ایسا منظر کہ دیکھنے پوری دنیا سے لوگ پہنچنے لگ گئے

وہ ڈیم جو کئی برسوں بعد پہلی بار سوکھ گیا، پانی نکلا تو نیچے سے کیا نکلا؟ ایسا ...
وہ ڈیم جو کئی برسوں بعد پہلی بار سوکھ گیا، پانی نکلا تو نیچے سے کیا نکلا؟ ایسا منظر کہ دیکھنے پوری دنیا سے لوگ پہنچنے لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 1935ءمیں پانی کا ایک بڑا ذخیرہ بنایا گیا جس میں 1943ءتک پانی جمع کیا جاتا رہا۔ اس کے بعد پہلی بار گزشتہ دنوں اس ذخیرے کا پانی خشک ہوا تو نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں اسے دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق لیڈی بروور نامی پانی کے اس ذخیرے کے نیچے سے دریافت ہونے والی یہ چیز ایک قصبے کی باقیات تھیں۔ اس قصبے کا نام ڈروینٹ تھا جو کبھی آباد ہوا کرتا تھا، تاہم یہ ذخیرے کی حدود میں آ کر پانی میں ڈوب گیا۔


لوگ اس قصبے کو بھول ہی چکے تھے کہ پانی خشک ہونے پر ایک بار پھر اس کی باقیات نظر آنے لگیں اور لوگ جوق درجوق انہیں دیکھنے کے لیے آنے لگے۔ تاہم 1935ءقبل اس قصبے کی جو عالیشان عمارات ہوتی تھیں اب وہ کھنڈرات بن چکی تھیں۔میل آن لائن کے ڈروینٹ کے مرکزی ہال کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو ایک پرشکوہ عمارت ہوتی ہے اور خوبصورت باغیچے کے درمیان ایستادہ ہوتی ہے۔ اب اس عمارت کی چند دیواریں باقی ہیں اور باقی عمارت کی اینٹیں ادھر ادھر بکھری پڑی ہیں۔ یہاں آنے والے سیاح اس دریافت کو دیکھ کر خوش بھی تھے اور اس تاریخی قصبے کی تباہی پر افسردہ بھی۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ”قصبے کی یہ حالت دیکھ کر میں بہت افسردہ ہوئی ہوں۔ “سیاح چند روز ہی اس قدیم قصبے کی باقیات کو دیکھ سکے جو ایک بار پھر ذخیرے میں پانی بھرنے کے باعث یہ دوبارہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو چکی ہیں۔