75 سالہ آدمی کی انٹرنیٹ پر فحش اداکارہ سے دوستی ہوگئی، لیکن پھر اس دوستی کا انجام کیا نکلا؟ جان کر تمام مرد ایسے کاموں سے توبہ کرلیں

75 سالہ آدمی کی انٹرنیٹ پر فحش اداکارہ سے دوستی ہوگئی، لیکن پھر اس دوستی کا ...
75 سالہ آدمی کی انٹرنیٹ پر فحش اداکارہ سے دوستی ہوگئی، لیکن پھر اس دوستی کا انجام کیا نکلا؟ جان کر تمام مرد ایسے کاموں سے توبہ کرلیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی جدت نے جہاں انسان کوئی طرح کی آسانیاں دی ہیں وہیں نوسربازوں کا کام بھی آسان کر دیا ہے جوکسی بھی آسان ٹارگٹ کو نشانہ بناتے اور گھر بیٹھے لاکھوں روپے لے اڑتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوسرباز نے ایک 75سالہ برطانوی بابے کوایسے طریقے سے لوٹ لیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ریٹائرڈ دندان ساز سائمن فراسٹ نامی اس عمررسیدہ شخص کی انٹرنیٹ پر ایک کم عمر لڑکی سے ملاقات ہوئی جس نے بتایا کہ وہ فحش فلموں کی اداکارہ ہے۔ اس نے سائمن کو اپنے پیار کے جال میں پھانسا اور پھر اسے ایک کہانی سنائی جو اکثر لوگوں کو نوسرباز ای میلز میں اور سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے سناتے ہیں۔

ایوا نامی اس لڑکی نے سائمن کو بتایا کہ اسے 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 86کروڑ روپے) کی جائیداد وراثت میں ملنی ہے جو بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے نہیں مل رہی۔ ان پیچیدگیوں کے خاتمے کے لیے اسے 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 34لاکھ 45ہزار روپے) کی اشد ضرورت ہے۔ اس نے سائمن سے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ وراثت کی رقم ملنے کے بعد اسے دگنی رقم واپس کر دے گی اور برطانیہ منتقل ہو جائے گی تاکہ اس سے شادی کر سکے۔سائمن پہلے ہی اس کی محبت میں اندھا ہو چکا تھاچنانچہ اس نے فوراً سے پیشتر اپنی 20ہزار پاﺅنڈ کی جمع پونجی اسے بھیج دی۔

ایوا نے رقم وصول کرنے کے ساتھ تمام رابطے منقطع کر دیئے۔ اب سائمن نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ کوئی فراڈ شخص تھاجس کا تعلق افریقہ سے تھا۔ وہ سائمن کو جو تصاویر بھیج رہا تھا وہ دراصل امریکہ کی فحش فلموں کی اداکارہ بریانا لی کی تھیں۔ سائمن نے گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایاہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو منظرعام پر لانے کا مقصد دوسروں کو متنبہ کرنا ہے تاکہ وہ ایسے نوسربازوں سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...