گھر بیچنے کے لئے شرمناک تصاویر کا استعمال

گھر بیچنے کے لئے شرمناک تصاویر کا استعمال
گھر بیچنے کے لئے شرمناک تصاویر کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی گھر ہو یا گاڑی، جب اسے فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے تو لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرکشش اشتہار ہو کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ اسی کوشش میں امریکہ کی ایک خاتون پراپرٹی ڈیلر نے ایک گھر کی فروخت کا اشتہار دیا اور اس میں ایسی تصاویر شامل کر دیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں کرسٹین جلڈنیج نامی اس پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار کے لیے دو ماڈلز کی خدمات حاصل کیں، ایک مرد اور ایک خاتون۔ اور پھر انہیں انتہائی مختصر لباس میں گھر کے مختلف حصوں میں شرمناک انداز میں کھڑا کرکے تصاویر بنا کر اشتہار میں شامل کر دیں۔ کئی تصاویر میں تو ماڈلز برہنہ ہی ہوتے ہیں۔


یہ اشتہار ٹیکساس رئیل سٹیٹ کی ویب سائٹ Har.comپر پوسٹ کیا گیا تو اس پر شدید ردعمل شروع ہو گیا جس پر ویب سائٹ کو اشتہار ہٹانا پڑ گیا۔ اشتہار میں شامل کی گئی ایک تصویر میں ماڈل ایک کمرے میں بینچ پراوندھی لیٹی ہوتی ہے۔ اس نے صرف زیرجامہ پہن رکھا ہوتا ہے اور مرد ماڈل اس کا مساج کر رہا ہوتا ہے۔ ایسی حیاسوز تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد بھی کرسٹین کاہوسٹن کرانیکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”میں اشتہار میں کچھ بھی فحش چیز شامل نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں اس میں محض ایک نوجوان جوڑے کو گھر میں زندگی گزارتے ہوئے دکھانا چاہتی تھی۔ میرے خیال میں نوجوان جوڑے کا گھر میں نیم برہنہ ہونا فطری بات ہے۔ اس اشتہار سے مجھے بہت فائدہ بھی ہوا۔ یہ انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا اور ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا۔ عام طور پر گھروں کے اشتہارات کو ایک ہفتے میں 1ہزار لوگ دیکھتے ہیں لیکن اسے 20ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔“