’اگر کوئی آپ کو بہت شاندار پیشکش کرے اور آپ کو معلوم نہ ہو کہ کام کرسکتے ہیں یا نہیں، تو پیشکش قبول کرلیں اور۔۔۔‘ دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کے نوجوان کے لئے مفید ترین مشورے

’اگر کوئی آپ کو بہت شاندار پیشکش کرے اور آپ کو معلوم نہ ہو کہ کام کرسکتے ہیں ...
’اگر کوئی آپ کو بہت شاندار پیشکش کرے اور آپ کو معلوم نہ ہو کہ کام کرسکتے ہیں یا نہیں، تو پیشکش قبول کرلیں اور۔۔۔‘ دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کے نوجوان کے لئے مفید ترین مشورے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے انقلاب کے باعث یہ سٹارٹ اپس اور انٹرپرینورشپس کا زمانہ ہے۔ آج نوجوانوں کے پاس نوکری کرنے کی بجائے اپنا کام شروع کرنے کے بے شمار مواقع ہیں۔ اگر کمی ہے تو رہنمائی اور خوداعتمادی کی۔ ٹائمز آف انڈیا نے دنیا کے چند بڑے انٹرپرینورز کے کچھ اقوال اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیے ہیں جو یقینا اپنا کام شروع کرنے کے خواہش مندوں کے لیے مشعل راہ ہوں گے۔ یہ اقوال مندرجہ ذیل ہیں:

اگر کوئی شخص آپ کو بہت شاندار پیشکش کرتا ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ وہ کام کر پائیں گے یا نہیں تو فوراً وہ پیشکش قبول کر لیں، اس کے بعد یہ سیکھیں کہ وہ کام کیسے کرنا ہے: رچرڈ برانسونا

معیار کا پیمانہ بنئے، کچھ لوگ ایسے ماحول کے عادی ہی نہیں ہوتے جہاں بہتر سے بہترین کی توقع کی جاتی ہے: سٹیو جابز

یہ میرا مشاہدہ ہے کہ جس وقت میں اکثر لوگ ترقی کے زینے طے کرتے ہیں باقی لوگ اس وقت کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں: ہنری فورڈ

اختراعی کام میں ناکامی ایک لازمی آپشن ہے۔ اگر آپ ناکامی سے آشنا نہیں تو آپ کوئی اختراعی کام بھی نہیں کر سکتے: ایلن مسک

کامیابی کے لیے آپ کو ذہین و فطین یا دور اندیش، حتیٰ کہ کالج گریجوایٹ ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف ایک فریم ورک اور ایک خواب کی ضرورت ہوتی ہے: مائیکل ڈیل

ناکامیوں پر پریشان مت ہوں، آپ کو بس ایک بار درست راستہ ملنے کی دیر ہے: ڈریو ہوسٹن

خاموشی کے ساتھ بڑا کام کرو تاکہ تمہارے مسابقت کاروں کو اس کی خبر نہ ہو سکے: کرس ڈکسن

اتنا آگے بڑھو جتنا آگے آپ دیکھ سکتے ہوں، جب آپ ایک بار وہاں پہنچیں گے تو آپ کو مزید آگے نظر آنے لگے گا: جے پی مورگن

جب آپ کو کوئی ایسا آئیڈیا آئے جس پر سوچنے سے آپ خود کو روک نہ پا رہے ہوں تو غالباً یہی آئیڈیا ایسا ہوتا ہے جسے آپ کو آگے بڑھانا چاہیے: جوش جیمز

ڈیٹا جذبات کو شکست دیتا ہے: سین ریڈ

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...