اس طرح لیٹنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج ہی ضرور آزما کر دیکھیں گے

اس طرح لیٹنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج ہی ضرور آزما کر ...
اس طرح لیٹنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج ہی ضرور آزما کر دیکھیں گے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوگا انسان کی ذہنی وجسمانی صحت کے لیے بہترین ورزش ہے اور لوگوں میں مقبول بھی بہت ہے۔ اب ماہرین نے اس کا ایک ایسا آسن بتا دیا ہے جس سے انسانی جسم میں حیران کن تبدیلی آتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس آسن کو ’ویپاریتا کرنی‘کہتے ہیں۔ اس میں بستریا زمین پر لیٹ کرٹانگیں سیدھی اوپر دیوار کے ساتھ لگانی ہوتی ہیں۔ یوگا کے ماہرین کے کہنا ہے کہ یہ آسن دماغ اور جسم دونوں کو پرسکون کرنے اور کئی طرح کی بیماریوں سے نجات پانے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس آسن میں آدمی کو جتنا ممکن ہو سکے دیوار کے قریب ہونا چاہیے تاکہ ٹانگیں اس زاوئیے سے اوپر کی طرف اٹھی ہوں کہ انگریزی حرف Lکی شکل بن جائے۔پھر گہرے سانس لیں اور اپنی توجہ سانسوں پر مرکوز رکھیں۔

ماہرین کے مطابق چند دن یہ آسن کرنے سے آپ واضح محسوس کریں گے کہ آپ کا دماغ بہت پرسکون ہو گیا ہے اور ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے آپ کی ٹانگیں پرسکون ہو جائیں گی۔ ان کا درد اور تھکاوٹ ختم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کمر میں درد کی شکایت ہے تو وہ بھی جاتی رہے گی۔ اس آسن سے آپ کے پیڑو کے پٹھے بھی پرسکون ہوں گے۔ بنیادی طور پر یہ آسن چونکہ آرام دہ پوزیشن میں ہوتا ہے چنانچہ جسم اور دماغ کو پرسکون کرنے کے لیے یہ سب سے بہترین آسن ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس