پولیس سے بچنے کے لئے آدمی نے اپنے جسم کے ایسے حصے میں کوکین چھپا لی کہ کوئی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

پولیس سے بچنے کے لئے آدمی نے اپنے جسم کے ایسے حصے میں کوکین چھپا لی کہ کوئی ...
پولیس سے بچنے کے لئے آدمی نے اپنے جسم کے ایسے حصے میں کوکین چھپا لی کہ کوئی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پولیس سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے کوکین اپنے جسم کے ایسے حصے میں چھپالی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوکاسل میں جیمز میسن نامی اس 21سالہ نوجوان کو پولیس نے روکا اور اس کی تلاشی لی لیکن جب اس کی جیبوں سے کچھ نہ نکلا تو وہ پولیس آفیسرز پر ہنسنے لگا اور انہیں گالیاں دینے لگا۔ اس پر آفیسرز نے اسے گرفتار کر لیا اور تھانے لے گئے۔
تھانے لیجا کر پولیس آفیسرز نے کہا کہ اسے برہنہ کرکے اس کی تلاشی لی جائے گی۔ اس پر اس نوجوان نے خود ہی اپنی پینٹ اتاری اور اپنے عضو مخصوصہ کے اندر گھسایا ہوا کوکین کا سفید رنگ کا چھوٹا سا بیگ نکال کر انہیں دے دیا۔ یہ دیکھ کر پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا ہے کہ ”جب ملزم نے یہ بیگ نکال کر پولیس والوں کو دیا تو انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ تو اس نے اطمینان سے جواب دیا کہ یہ کوکین ہے۔ اس کے روئیے سے لگتا ہے کہ یہ ایک عادی ملزم ہے جو اے کلاس ڈرگ لیجا رہا تھا اور جب پکڑا گیا تو اس نے شراب بھی پی رکھی تھی۔عدالت نے ملزم کو 120پاﺅنڈ (تقریباً 20ہزار روپے) جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -