چینی قونصل خانے پر حملہ چین پر حملہ ہے :مجیب الرحمان شامی

چینی قونصل خانے پر حملہ چین پر حملہ ہے :مجیب الرحمان شامی
چینی قونصل خانے پر حملہ چین پر حملہ ہے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات تحریک انصاف کی حکومت کی خوبی ہے ، عمران خان جہاں جاتے ہیں، آرمی چیف بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ چین پر حملہ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس کے فوج کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں ، اب جہاں وزیر اعظم عمران خان جاتے ہیں ، وہا ں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں ، اس عمل کو حکومت اور ریاست کیلئے طاقت بناناچاہئے ۔کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا اسلم اچھوکے حوالے سے اگر اطلاعات درست ہیں تو تحقیقات کرنی چاہئے ، قونصل خانے پر حملہ چین پر حملہ ہے کیونکہ کسی بھی سفارتخانے یا قونصل خانے کی حدود متعلقہ ملک کی ملکیت شمار ہوتی ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہوسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تناﺅ کی کیفیت پیداہوگئی ہے حالانکہ کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کے حوالے سے ایک خوشگوار فضا پیدا ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -