انگلینڈ کی معروف کاﺅنٹی ٹیم نے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز اظہر علی کیساتھ معاہدہ کر لیا، یہ کون سی ٹیم ہے اور اظہر علی کب سے کھیلیں گے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی کا انگلینڈ کی فرسٹ کلاس ٹیم سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت وہ سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے۔
اظہر علی نے دوبارہ معاہدہ طے پانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سیزن کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا تھا۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا شاندار تھا اور کاؤنٹی کے سپورٹرز کی طرف سے بھی بڑی حوصلہ افزائی ملی، آئندہ سیزن میں سمرسیٹ کی نمائندگی اور بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں۔
واضح رہے کہ 33 سالہ اظہرعلی نے گزشتہ سیزن میں سمر سیٹ کی طرف سے ڈویژن ون کے میچز کھیلے تھے اور ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ کاؤنٹی سیزن میں انہوں نے مجموعی طور پر 400 رنز بنائے تھے۔