حکومت کے پاس کوئی متبادل معاشی پلان نہیں ہے :امتیاز عالم

حکومت کے پاس کوئی متبادل معاشی پلان نہیں ہے :امتیاز عالم
حکومت کے پاس کوئی متبادل معاشی پلان نہیں ہے :امتیاز عالم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہاہے کہ حکومت کے پاس کوئی متبادل معاشی پلان نہیں ہے ، آئی ایم ایف کا وفد بغیر کسی نتیجے کے واپس چلا گیاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز عالم نے کہاکہ اب تک حکومت نے صرف ٹاسک فورسز بنائی ہیں ،حکومت کے پاس عوام اور ملک کیلئے کوئی واضح ترجیحات نہیں تھیں ، حکومت میرٹ کی بات کرتی تھی لیکن تبادلے اتنی تیز ی سے ہورہے ہیں کہ ایسا لگتاہے کو کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہاﺅسز اب پھر بند ہوگئے ہیں اور بڑی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے سے معاشی پالیسی میں کوئی واضح سمت نظر نہیں آرہی اور آئی ایم ایف کا وفد بغیر کسی نتیجے کے واپس چلا گیاہے ۔ حکومت کے پاس نہ کوئی متبادل معاشی پلان ہے اور نہ آئی ایم ایف سے معاملہ کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے پاکستان کی ریاست کی پالیسی کیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طاقت کے سلسلہ کوجہاں سے طاقت کامنبہ پھوٹتاہے ، اس کو ختم کرنا ہوگا ، حکومت نے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ ختم کر دیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...