سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتاہے لیکن تشدد سے ہم دنیا میں بدنام ہوکررہ گئے :ارشاد بھٹی

سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتاہے لیکن تشدد سے ہم دنیا میں بدنام ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتاہے لیکن تشدد سے ہم دنیا میں بدنام ہوکررہ گئے :ارشاد بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار اشاد بھٹی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن تشدد سے ہم دنیا میں بدنام ہوکررہ گئے، تحریک لبیک کے حوالے سے حکومت نے بہت عقلمندی سے کام لیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاہ کہ تحریک لبیک کے حوالے سے حکومت نے بہت عقلمندی سے کام لیاہے ، اب اگر املاک کو تباہ کرنیوالوں کوسزائیں مل گئے تو اس کے بعد کوئی ایسا کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ سڑکوں اور چور اہوں پرفیصلے نہ کئے جائیں بلکہ صبر اور اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کیا جاسکتاہے لیکن تشدد سے سڑکوں کوبند کرنا ، توڑ پھوڑ کرنا اور املاک کو تباہ کرنا ، اس سے ہم دنیا بھر میں بدنام ہوکر رہ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -