امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنیوالوں کے حوالے سے ریاستی بیانیہ الجھن کا شکار ہے :مظہر عباس

امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنیوالوں کے حوالے سے ریاستی بیانیہ الجھن کا شکار ہے ...
امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنیوالوں کے حوالے سے ریاستی بیانیہ الجھن کا شکار ہے :مظہر عباس

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ہمارے ہاں یہ بیانیہ بن گیاہے کہ ریاست امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کو کبھی روکتی ہے اور کبھی نہیں روکتی ، اس حوالے سے کنفیوژن موجود ہے ۔

جیونیوزکے پر وگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اصل بیانیہ ریاست کا ہوتاہے لیکن ہمارے ہاں یہ ثاثر قائم ہوچکاہے کہ ہم ایسے لوگوں کو جو ریاست میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں، ریاست کبھی ان کوروکتی ہے اور کبھی نہیں روکتی ، ہمارے ہا ں یہ بیانیہ قائم ہوچکاہے اور اس حوالے سے ایک کنفیوژن پیدا ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ ختم ہونے پر نوازشریف کی مرضی تھی کہ وہ جس راستے سے چاہتے لاہور آتے ، اس حوالے سے ان کو کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں تھی ۔

مزید : قومی


loading...