پرتشدد مظاہروں کے خاتمے کیلئے حفاظتی تحویل میں لینے کی بجائے سزا دینا ہوگی :ریما عمر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ پرتشدد مظاہروں کوروکنے کیلئے حفاظتی تحویل میں لینے کی بجائے سزا دینا ہوگی ، تحویل میں لینے سے تشدد کاخاتمہ نہیں ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمرنے کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے حوالے سے یہ کہا جارہاہے کہ ان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا لیکن حفاظتی تحویل میں لینے کا مطلب سزا دینا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرتشدد مظاہروں کو روکناہے تو پھر ان لوگوں کو جو حکم جاری کرتے ہیں ،سزا دینی ہوگی ، حفاظتی تحویل میں لینے سے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔