2سال میں بہت سے لوگ خودکشی کرلیں گے :نبیل گبول کا دعویٰ

2سال میں بہت سے لوگ خودکشی کرلیں گے :نبیل گبول کا دعویٰ
2سال میں بہت سے لوگ خودکشی کرلیں گے :نبیل گبول کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان کوجو لوگ لیکر آئے اب وہی ان کوکوس رہے ہیں ،د وسال میں بہت سے لوگ مرجائیں گے اور بہت سے خودکشی کرلیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کو جو لوگ لیکر آئے اب وہی کوس رہے ہیں کہ ہم یہ کونسی تبدیلی لیکر آگئے ہیں، اب عوام میں جاکر ان کا رونا دیکھا جاسکتاہے کہ ان پر کیا کیا اذیتیں گزر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بات اچھی نظر آئی ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹس کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کودنیا بھر کے سامنے بھکاری کے طور پر پیش کیا گیاہے اور آئی ایم ایف نے ویسے ہی کہہ دیاہے کہ آپ جیسے بھکاریوں کوہم پیسے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ابھی تک معاشی بحران میں پھنساہوا ہے اور دوسال تک بہت سے لوگ مرجائیں گے اور بہت سے خودکشی کرلیں گے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک سو دن میں ایک بل بھی پاس نہیں کروا سکی البتہ سو دن میں سو یوٹرنز لئے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -